INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

 Forgot password?
 Register
搜索
热搜: Hot9 Note7
12Next
返回列表 发新帖
查看: 831|回复: 11

احمقوں کے شہر میں ایک چال باز !!!!!!

[复制链接]

6198

Threads

410K

Posts

410K

Xpoints

Content Partner

Rank: 8Rank: 8

Tech Fans2020Hot PartyDiamond2020 Wish Medalpost star1post star2sign star1post star3post star4sign star2post star5sign star3X'Club badge exclusive for Pakistan

发表于 2019-12-04 03:35:38 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
[br][br][br]ایک چالباز بغداد سے حمص کی طرف گیا۔بیوی اس کے ہمراہ تھی اس نے بیوی سے کہا: یہ احمقوں کا شہر ہے، میں ایک چال چلنا چاہتا ہوں تم میری مدد کرنا اس نے کہا: بالکل ٹھیک ہے۔ اس نے کہا تم اپنی جگہ ٹھہری رہو اور میرے قریب مت آنا، ہر روز ایک پائو کشمش اور ایک پائو بادام لے کر معجون بنا لینا اور دوپہر کے وقت فلاں وضو خانہ کے پاس ایک صاف پتھرپر رکھ دینا۔ مزید کچھ نہ کرنا اور نہ ہی میرے پاس سے گزرنا۔ عورت نے ایسا ہی کرنے کا وعدہ کیا۔ [br][br]وہ شخص باہر نکلا۔ اس کے پاس ایک سوتی جبہ تھا جسے اس نے پہن لیا۔ ایک شلوار اور تہبند اپنے سر پر رکھ لیا اور ایک ستون کے پاس بیٹھ گیا جہاں سے لوگ عموماً گزرتے تھے۔ دن بھر نماز پڑھتا رہا حتیٰ کہ رات بھی نوافل میں گزر گئی۔ سوائے مکروہ اوقات کے وہ مسلسل نماز پڑھتا رہتا یا بیٹھ کر ذکر میں مشغول رہتا، کسی شخص کے ساتھ بات نہ کرتا۔ لوگوں کو آہستہ آہستہ اس کا پتہ چلا اور نگاہیں اس پر مرکوز ہو گئیں۔ [br][br]لوگوں نے دیکھا کہ وہ کھائے پئے بغیر عبادت میں مشغول رہتا ہے۔ اہل شہر حیران ہوگئے۔ صرف دوپہر کے وقت قضائے حاجت وغیرہ کے لیے مسجد سے باہر نکلتا جب اس کا گزر وضو خانہ کے قریب پتھر پر بیوی کی رکھی ہوئی معجون اٹھاتا اور کھا لیتا۔ رات کے وقت چپکے سے پانی پی لیتا۔ [br][br]اہل حمص یہ گمان کرتے کہ وہ کوئی چیز کھاتا پیتا نہیں لوگوں کے نزدیک اس کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوگیا۔ لوگ بات چیت کرنا چاہتے، لیکن وہ خاموش رہتا۔ جس کی وجہ سے لوگ دیوانہ وار اس پر ٹوٹ پڑے،بچوں اور مریضوں کو اس کے پاس لاتے، وہ ان پر اپنا ہاتھ پھیرتا۔ اس نے دیکھا کہ وہ لوگوں میں بہت زیادہ مقبول ہو گیا ہے [br][br]اسی حالت میں ایک سال گزر گیا۔ ایک دن وہ چپکے سے اپنی بیوی سے ملا اور کہا جمعہ کے دن جب لوگ نماز پڑھنے کے لیے آئیں تو میرے پاس آنا میرے منہ پر تھپڑ رسید کرنا اور یہ کہنا: اے فاسق و فاجر تو نے بغداد میں میرے بیٹے کو قتل کر دیا اور بھاگ کر یہاں لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے عبادت میں مشغول ہے۔ یہ ظاہر کرنا کہ تو بیٹے کے بدلہ میں مجھے قتل کرنا چاہتی ہے ۔میں اعتراف کرلوں گا کہ میںنے اسے قتل کیا ہے لیکن اب توبہ کر لی ہے اور یہاں عبادت و ریاضت اور اپنے کئے کی تلافی کرنے کے لیے آیاہوں۔ میرے اقرار کے بعد قصاص لینے کے لیے بادشاہ کے پاس مجھے لے جانے کا مطالبہ کرنا۔ لوگ دیت پیش کریںگے لیکن قبول نہ کرنا یہاں تک کہ لوگ تجھے دس دیتیں دینے پر راضی ہو جائیں۔ مال سمیٹ کر اسی دن بغداد چلے جانا۔ میں بھی عنقریب بھاگ کر تجھے آ ملوں گا۔ [br][br]اگلے دن وہ طے شدہ منصوبے کے مطابق خاوند کے گلے پڑ گئی اور وہ تمام ڈرامہ رچایا جس کا خاکہ اس کے شوہر نے تیار کیا تھا۔ اہل شہر اسے قتل کرنے پر تیار ہو گئے۔ وہ کہنے لگے اے دشمن خدا! یہ ابدال ہے، قیوم زمان اور اپنے وقت کا قطب ہے۔ اس نے اشارہ کیا کہ اس عورت کو کچھ نہ کہو۔ پھر کہا: ا ے لوگو! جب سے میں تمہارے پاس آیا ہوں تم نے مجھے بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ یہ بات سن کر لوگوںکے چہرے کھل گئے اور ایک شور بپا ہو گیا اور کہاں نہیں۔ اس نے کہا، میں تمہارے پاس توبہ تائب ہوکرمقیم ہوں۔ میں نے اس عورت کا بیٹا قتل کیا ہے، لیکن اب توبہ کر لی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس عورت کے پاس جائوں تاکہ وہ مجھے اپنے بیٹے کے بدلہ میں قتل کر دے۔ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ اس کے بغیر میری توبہ قبول نہیں ہو گی۔ میں اللہ سے دعا کرتا رہا کہ وہ میری توبہ قبول فرمالے اور مجھے اس عورت کے حوالے کر دے۔ آج میری دعا قبول ہو گئی ہے۔ اس عورت نے مجھے پا لیا ہے۔ اس لیے مجھے چھوڑ دیں تاکہ یہ عورت قصاص میں مجھے قتل کر دے۔ خدا حافظ۔ اللہ تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ [br][br]یہ سن کر لوگ زار و قطار رونے لگے اور ایک شور بپا ہو گیا۔ یہ کہا اور حاکم وقت کی عدالت کی طرف چل نکلا۔ لوگ غم سے نڈھال جلوس کی شکل میں اس کے ساتھ ساتھ چل پڑے۔ بوڑھوں نےلوگوں سے کہا: تم اس مصیبت سے بچنے کے لیے کوئی راہ نہیں نکال سکتے۔ ہاں یہ صورت ہے کہ عورت کے ساتھ نرمی کرو اور دیت قبول کرنے پر اسے مجبور کرو تاکہ اس بزرگ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رہے۔ ہم سب مل کر دیت ادا کر دیں گے۔ اس عورت کے گرد جمع ہو گئے اور دیت قبول کرنے کامطالبہ کیا۔لیکن اس عورت نے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا: دو دیتیں لے لو۔ عورت نے کہا: میرے بیٹے کا ایک بال ہزار دیت کے برابر ہے۔ لوگ اضافہ کرتے رہے یہاں تک کہ دس دیتیں دینے پر راضی ہو گئے۔ اس عورت نے کہامال جمع کرو۔ جب میں دیکھوں گی کہ تم نے مال جمع کر دیا ہے اور میرا دل خوش ہو جائے تو میں اسے قبول کر لوں گی ورنہ قاتل کو قتل کروا دوں گی۔[br][br]لوگوں نے ایک لاکھ درہم اکٹھے کئے اور کہا: لے لو۔ اس نے کہا: ابھی میرا دل راضی نہیں ہوا۔ لوگوں نے اسے راضی کرنے کے لیے ہر طرح حیلہ بہانہ کیا، انہوں نے اپنے کپڑے اور چادریں اور عورتوں نے اپنے زیورات پھینکنا شروع کر دئیے۔ اس عورت نے یہ سب کچھ سمیٹا اور رفو چکر ہو گئی۔ وہ آدمی کچھ دن مسجد میں قیام پذیر رہا حتیٰ کہ جب اسے یقین ہو گیا کہ اس کی بیوی دور جا چکی ہے ایک رات وہ بھی بھاگ نکلا اور تلاش کے بعد اس کا سراغ نہ لگ سکا۔ کافی عرصہ کے بعد پتہ چلا کہ یہ تو ایک چال تھی۔[br][br]اس سے ثابت ہوا کہ لوگ کیسے کیسے بھیس بدل کر لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں !!!!!!

本帖子中包含更多资源

您需要 登录 才可以下载或查看,没有帐号?Register

x
{{{{ اللہ معاف کر دیں }}}}
回复

使用道具 举报

318

Threads

6800

Posts

7130

Xpoints

Sapphire Star LV16

post star1post star2sign star1sign star2sign star3X'Club badge exclusive for Pakistan

发表于 2019-12-04 03:59:53 来自手机 | 显示全部楼层
kitna chalak ufffff{:16_18:}{:16_18:}{:16_18:}
回复

使用道具 举报

836

Threads

110K

Posts

110K

Xpoints

Content Partner

Rank: 8Rank: 8

post star1post star2sign star1sign star2post star3sign star3X'Club badge exclusive for Pakistan

发表于 2019-12-04 04:02:06 来自手机 | 显示全部楼层
اَسْتَغْفِرُ اللّه‎‎
回复

使用道具 举报

624

Threads

7474

Posts

8108

Xpoints

Sapphire Star LV18

post star1post star2sign star1sign star2sign star3X'Club badge exclusive for Pakistanpost star3

发表于 2019-12-04 04:07:29 来自手机 | 显示全部楼层
دین کی آڑ لے کر دھندا اجّ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے
回复

使用道具 举报

76

Threads

6134

Posts

6287

Xpoints

Sapphire Star LV14

sign star1sign star2sign star3X'Club badge exclusive for Pakistanpost star1

发表于 2019-12-04 19:48:46 来自手机 | 显示全部楼层
[p]waqia ajj bhi yehi kuch ho raha hai

回复

使用道具 举报

6198

Threads

410K

Posts

410K

Xpoints

Content Partner

Rank: 8Rank: 8

Tech Fans2020Hot PartyDiamond2020 Wish Medalpost star1post star2sign star1post star3post star4sign star2post star5sign star3X'Club badge exclusive for Pakistan

 楼主| 发表于 2020-03-20 04:10:18 来自手机 | 显示全部楼层
thanx for comments
回复

使用道具 举报

2

Threads

2420

Posts

2448

Xpoints

Jade Star LV6

post star1post star2sign star1sign star2Xclub Kolsign star1X'Club badge exclusive for Pakistansign star2

发表于 2020-03-20 19:48:48 来自手机 | 显示全部楼层
[p]Nice Sharing !!!!

回复

使用道具 举报

6

Threads

3341

Posts

3379

Xpoints

Jade Star LV8

sign star1sign star2sign star3X'Club badge exclusive for India

发表于 2020-03-20 21:13:35 来自手机 | 显示全部楼层
[p]Good Sharing !!!!

回复

使用道具 举报

90

Threads

6546

Posts

6726

Xpoints

Sapphire Star LV15

sign star1sign star2sign star3X'Club badge exclusive for Pakistanpost star1

发表于 2020-03-23 17:53:43 来自手机 | 显示全部楼层
[p]Nice Countribution

回复

使用道具 举报

4

Threads

2246

Posts

2274

Xpoints

Jade Star LV6

sign star1X'Club badge exclusive for Pakistansign star2

发表于 2020-03-23 18:28:10 来自手机 | 显示全部楼层
[p]Good send  [br]

回复

使用道具 举报

12Next
返回列表 发新帖
您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|INFINIX XCLUB-INFINIX MOBILITY COMMUNITY OFFICIAL FORUM

2020-07-09 14:07 GMT+8 , Processed in 0.061418 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

Quick Reply To Top Return to the list